(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالت کےجاری کردہ فلسطینی نوجوان کے خلاف اس فیصلے پر نوجوان کے خاندان اور عزیزوں نے عدالت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر قابض فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتینے میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہوگئے۔
قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوج کی گھر گھر تلاشی کی بلاجواز کارروائی کے نتیجے میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والے گرفتار فلسطینی نوجوان براء عودہ کو صہیونی فوجی عدالت نے گذشتہ روز کالعدم تنظیم سے تعلق کے الزام میں سات ماہ کی قید اور 2,000 شیکل جرمانے کی سزا سنادی۔
صہیونی عدالت کےجاری کردہ فلسطینی نوجوان کے خلاف اس فیصلے پر نوجوان کے خاندان اور عزیزوں نے عدالت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر قابض فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کے نتینے میں کم سے کم 10 افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمی فلسطینیوں کومظاہرین اور صحت کی عالمی تنظیم ہلال احمر کی مدد سے فوری طبی امدادفراہم کی جبکہ شدید نوعیت کےزخمیوں کو امدادی کارکنان کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔