(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی کی تلاشی کے دوران کسی قسم کی ممنوعہ شئے برآمد نہ ہونے کے باوجود شدید تشدد کا نشانہ بنایا اوراغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر سے سام سدر نامی فلسطینی نوجوان کو اس وقت اغوا کر لیا جب وہ پرانے شہر سے گزر رہا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض صہیونی فوج نےایک روز قبل فدائی حملے میں اسرائیلی اہلکار کی موت کے بعد سے سخت تفتیشی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں قابض فوج نے راہ گیر نوجوان کو تلاشی کیلیے روکا اور اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے صہیونی فوجی گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کی جانب سے فدائی حملہ کیا گیا تھا جس میں صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا تھااور 4 شدیدی زخمی حالت میں ہسپتال پہنچائے گئے تھے جبکہ فدائی حملے میں فلسطینی کو صہیونی فوج نے گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔