(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں کی جانب سے صہیونی آبادکاروں اور ان کی املاک پر سنگ باری کی گئی جس کے باعث یہودی علاقوں میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے تاہم کسی فلسطینی کے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات نہیں موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچوں اور نوجوانوں کی یکے بعد دیگرے شہادتوں کے بعد اچانک کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہربیت لحم میں بیت فجار کے مقام پرفلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے بھی ’مگدال عوز‘نامی یہودی بستی میں تین پٹرول بم پھینکے گئے۔
فلسطینیوں کی جانب سے پھینکے گئے پیٹرول بموں کو نشانہ بننے والے درجنوں صہیونی آبادکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ سلوان کے علاقے میں بھی پیٹرول بم کے ذریعے ایک صہیونی فوجی پر حملہ کیا گیا اور صہیونی آبادکاروں کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔
ایک اور خبر کے مطابق بیت المقدس میں قائم وادی الجوز کے نزدیک بھی فلسطینیوں کی جانب سے صہیونی آبادکاروں اور ان کی املاک پر سنگ باری کی گئی جس کے باعث یہودی علاقوں میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے تاہم کسی فلسطینی کے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات نہیں موصول ہوئی ہیں۔