(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ترجمان کے مطابق حماس کے یہ کارکن اسرائیل کے اندر بم دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھےاور ان کے قبضے سے رقوم، ہتھیار اور دھماکا خیز مواد ضبط کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل میں وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ترجمان اوفیر گینڈلمین کی جانب سےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے 50 سے زائد کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کی داخلی سلامتی کے ادارے’شن بیٹ‘ سیکیورٹی سروس کے ہاتھوں حماس کے یہ کارکنان دھماکہ خیز مواد کی تیاری کے دوران گرفتار کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے یہ بیانات ایسے موقع پر سامنے آیا ہے کہ جب ایک روز قبل مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے پرانے شہر میں ایک مسلح فلسطینی نے صہیونی فوج پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں1 اہلکار ہلاک ہاگیا اور 4 زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملہ کر نے والا فلسطینی بھی صہیونی فوج کی گولیوں سےشہید ہو گیا۔