(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فورسز کا مظلوم فلسطینیوںگر پر غیر انسانی سلوک جاری ہے ، قابض فوجیوں نے چار سگے بھائیوں کو سرعام تشدد کا نشانہ بنانے کےبعد گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ کے رہائشی ابول الحمص خاندان سے تعلق رکھنے والے چار سگے بھائیوں کو گھرپر تلاشی کے دوران حراست میں لیا اور پھر انھیں سرعام تشدد کا نشانہ بنایا ۔
مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ قابض فورسزنے چاروں بھائیوں کو ان کے والد کی گرفتاری پرمزاحمت کرنے کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا ۔
واضح رہے کہ صہیونی جیل سے چار فلسیطینیوں کے ڈرامائی انداز میں فرار ہونے کے بعد قابض فورسز نے عام فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے ۔