(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اس صورت حال میں قابض فوج پر صرف چار روز کے اندر دو فدائی حملے کیے جا چکے ہیں جس میں فلسطینیوں نے قابض اہلکاروں کو ہلاک کرتے ہوئے خود بھی اپنی جانوں کا نظرانہ دیا ہے۔
عالمی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیل میں قابض فوج پر بڑھتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے حملے سنگین نوعیت اختیار کر گئے ہیں جس کے نتیجے میں فلسطین کے ہر شہر میں نہتے فلسطینیوں پر زندگی تنگ کرنے والے صہیونی فوجی اہلکاران فلسطینیوں سے اپنی زندگیوں کی حفاظت کیلیے الجھاؤ کا شکار ہیں جنہیں موت کا خوف نہیں اور وہ اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر صہیونی قابض فوجی کو انجام کار تک پہنچا کر شہادت کے مرتبےپر فائز ہونا اعزاز سمجھتے ہیں ۔
اس صورت حال میں قابض فوج پر صرف چار روز کے اندر دو فدائی حملے کیے جا چکے ہیں جس میں فلسطینیوں نے قابض اہلکاروں کو ہلاک کرتے ہوئے خود بھی اپنی جانوں کا نظرانہ دیا ہے اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم اپنی تشکیل کی ابتدا سے ہی چند محاذ پر فوجی ٹکراؤ سے اجتناب کرتی آئی ہے اور ایسی صورتحال سے خائف رہی ہےکہ کہیں آنے والے دنوں میں اسرائیل کے ساتھ ممکنہ جنگ میں اسلامی مزاحمتی قوتوں کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور تعاون مزید شدت اختیار نہ کر جائے۔
اس وقت بھی اسرائیل چند محاذوں اور اطراف میں وسیع خطرات سے نبردآزما ہے جس میں غزہ سمیت مغربی کنارہ بھی صہیونی حکمرانوں کیلئے ڈراونا خواب بن چکا ہے جہاں ہر لمحہ جنگ کی چنگاریاں پھوٹنے کا خطرہ موجود رہتا ہےجس کی وجہ سے صہیونی فوج اور ان کے حکمرانوں کیلیے مقبوضہ فلسطین کے اندر کی صورتحال ان کی خواہش اور مطلوبہ نتائج کے مطابق نہیں ہے۔