(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے صرف 14 دنوں میں انسانی حقوق کی 72 خلاف ورزیاں کیں اور پرتشدد کارروائیوں میں مقبوضہ غرب اردن اور القدس میں تین فلسطینیوں کو شہید کیا جبکہ 135 سے زائد مختلف اوقات میں زخمی ہوگئے۔
اقوام متحدہ کے فلسطین میں دفتر برائے انسانی اموراوچا کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں کے دوران قابض صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ انسانی حقوق کی 72 خلاف ورزیاں کی گئیں جس میں پرتشدد کارروائیوں میں مقبوضہ غرب اردن اور القدس میں تین فلسطینی شہید ہوئے اور 135 سے زائد مختلف اوقات میں زخمی ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں صہیونی فوج نے صرف 14 دنوں کے درمیان49 گھروں، دکانیں اور مسجد کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا جس کے نتیجے میں 38 خواتین اور بچوں کے علاوہ 400 سے زائد فلسطینی بے گھرہو گئے ہیں۔