(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بھارتی افسران کا شہدا کے جسد خاکی ورثہ کے حوالے کرنے سے انکار، شہید کشمیری کی بیٹی کی دکھ بھری ویڈیو وائرل، بھارتی فوجی شہیدوں پر ہنستے رہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ہےمزید 9 افراد کو ہمیشہ کی نیند سلادیا ہے سری نگر سے تعلق رکھنے والے کشمیری تاجر الطاف بھٹ ایک شاپنگ سینٹر میں دکان دار تھے اور گھر واپسی کے دوران بھارتی فوج کی براہ راست گولیوں کا نشانہ بنے، شہید الطاف بھٹ کی 13 سالہ بیٹی بھارتی درندوں سے پوچھتی رہی کہ گولیاں کیوں ماریں ہیں جس پر بھارتی اہلکار مضحکہ خیزی سےہنستی رہے بچی نےاپنی وڈیومیں دنیا کو بھارتی حکام کے اشاروں پرچل کر کشمیروں پربدترین مظالم کی اصل شکل پیش کر دی۔
How do we look ourselves in the eye as a civilisation ? Via @basiitzargar #KashmirBleeds pic.twitter.com/8fazYuqO9h
— Rana Ayyub (@RanaAyyub) November 17, 2021
شہدا کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جسد خاکی کی واپسی کے لیے شہداء کے لواحقین میں سے ایک ضعیف العمرعزیز نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فوج کی بندوق کا رخ اپنی طرف کرکے کہا کہ یا تو ہمارے شہید ہمیں دو یا مجھے بھی گولی ماردو، جس پر بھارتی پولیس اور فوج نہتے لواحقین پر پل پڑی اور انہیں گرفتار کرکے لے گئی نامعلوم مقام پرتدفین کر دی۔