(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے تین فلسطینی بچوں کی ماں اسراء خزیمیہ کو 30 ستمبر 2021 کو بلاجواز پرانے بیت المقدس کے شہر میں گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں جنین کے شمال مغرب میں واقع سالم فوجی چوکی سے فلسطینی خاتون کے جسد خاکی کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا،فلسطینی خاندان کو ذہنی اذیتیں دینے کے لیے قابض حکام نے خاتون کا جسد خاکی گذشتہ ڈیڑھ ماہ سےبلا جواز اپنے قبضے میں رکھا ہوا تھا۔
شہید ہونے والی فلسطینی خاتون سراءخزیمیہ کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے قبطیہ سے تعلق تھا اور وہ تین بچوں کی ماں تھی اسراء کو اس وقت گولیوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے سے گزر رہی تھی۔