(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج اور فلسطینیوں میں زبردست تصادم ہوا، مظاہرین نے فوج پر پتھراؤ کیااور پیٹرول بم پھینکے جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے28 کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے اور 18 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ میں صہیونی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس میں مشرقی بیت المقدس کے پڑوس میں صہیونی اہلکاروں نے درجنوں افرادکو سر عام وحشیانہ تشدد کیا اور گھروں میں داخل ہوکر لوٹ مار کی۔
درجنوں بھاری ہتھیاروں سے لیس فوجیوں نے علاقے کو چارو ں طرف سے گھیر کر بیرونی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور اس بلا جواز کارروائی کے خلاف احتجاج کر نے والے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کیاور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
صہیونی فوج کے اس دھاوے کے نتیجے میں فوج اور فلسطینیوں میں زبردست تصادم ہوا ،فلسطینی مظاہرین نے صہیونی اہلکاروں پر پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکے جبکہ قابض فوج کی فائرنگ سے 28 کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ صہیونی فوج نے اس تصادم کے دوران 18 فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض ریاست میں الامل ایمبولینس سوسائٹی کے ڈائریکٹر عبدالمجید طحہ نے تصدیق کی کہ ڈاکٹرزنے کم سے کم 17 فلسطینیوں کو علاج فراہم کیا جن کے جسم کے مختلف حصوں میں ربر کی دھاتی گولیاں لگیں جسم کی دوسرے حصوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں، دیگر 11 جو اسرائیلی گیس بموں اور کنکشن گرینیڈ سے جھلس گئے،جبکہ 13 آنسو گیس اور تصادم کے نتیجے میں زخمی حالت میں ہسپتال لائے گئے۔