(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے چند روز قبل جب ابو العزا حمیدات کو سر راہ گرفتار کیا اس وقت وہ اپنے روز گار پر جارہے تھے تاہم ان کے خاندان کو ان کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے اریحہ کے شہر صوریف سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری ابو العزا حمیدات کے اہل خانہ کو ایک سمن جاری کیاہے جس کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے گرفتار ابو العزا حمیدات جنہیں سر راہ بغیر کسی الزام کے گرفتار کر لیا تھا سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے چند روز قبل جب ابو العزا حمیدات کو سر راہ گرفتار کیا اس وقت وہ اپنے روز گار پر جارہے تھے تاہم ان کے خاندان کو ان کی گرفتاری کی اطلاع دے دی گئی۔