(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کملیکا ٹاور کے ایک ملازم نےصہیونی جوڑے کو مشکوک تصاویر بناتے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا تھا جواس صہیونی جوڑے اور ان کے ساتھ موجود ایک ترک باشندے کی حراست کا باعث بنا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ترک عدالت کی جانب سے7روز تک تفتیشی مراحل سے گزرنے کے بعد صہیونی ریاست اسرائیل کے شادی شدہ جوڑے کو رہا کر دیا گیا ہے جس نے بغیر اجازت استنبول کے مشہور ٹاور کملیکا سے ترک صدر طیب ایردوآن کے گھر کی تصاویر لی تھیں۔
ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناضول کے مطابق ٹاور کے ایک ملازم نے جوڑے کو مشکوک تصاویر بناتے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد صہیونی جوڑے اور ان کے ساتھ موجود ایک ترک باشندے کو حراست میں لیا گیاتھا۔
خیال رہے کہ ترک عدالت کے صہیونی جوڑے کی رہائی کے اعلان کے بعد قابض صہیونی حکام نے ترکی حکومےت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ترکی کے صدر اور ان کی حکومت کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا، ہم جوڑے کے استقبال کے لئے تیار ہیں۔