(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے شہید فلسطینی کے خاندان پر تشدد کیا اورانہیں گرفتار کر کے لے گئے ہیں جس کے باعث اہل علاقہ سمیت درجنوں فلسطینیوں کی جانب سے حراست کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج نے العیسویہ کے رہائشی 16 سالہ فلسطینی نوجوان عمر ابوعصب کی شہادت کے بعداس کے گھر پر دھاوا بول دیا اور بغیر کسی وجہ کے شہید فلسطینی کے خاندان کو حراست میں لے لیا ۔صہیونی فوجی اہلکاروں نے نوجوان کے والدین کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ ان کے گھر میں استعمال کی ہر شئے روائیتی توڑ پھوڑ کر کے بر باد کر دی۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق شہید فلسطینی کے خاندان پر تشدد اور گرفتاری کے حوالے سے صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سےشہید فلسطینی نوجوان نے دو اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں پر چاقو سے وار کیے تھے جس کے باعث نوجوان کے خاندان کو گرفتار کیا گیا ہے البتہ شہید کے اہل علاقہ اور عزیزوں کی جانب سے اس کے خاندان کی رہائی کا مطالبہ کیا جارہاہے۔