(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھاجو کہ غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالرپر مشتمل ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی جس میں ماہ مئی میں صہیونی جارحیت کے نتیجے میں مزید تباہیاں ہوئیں اور عوام کی معاشی اور سماجی حالت بدتر سے بدترین سطح پر پہنچنے پر قطر کی جانب سے غزہ میں انسانی المیے سےنمٹنے کیلیے 95 ہزار نادار گھرانوں کیلیے امدادی رقم جاری کر دی گئی ہے جو کہ نقدی کی صورت میں بینکوں اور ڈاک خانوں کے ذریعے عوام تک پہنچائی جاسکے گی۔
اس حوالے سے قطر کے سفیر محمد العمادی کے جاری کر دہ بیان کے مطابق قطر کی جانب سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہےاور قطر غزہ کی عوامپر گزرنے والے اس مشکل وقت میں ان کی مدد کرتا رہے گا۔
خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن میں قطر نے غزہ کے غریب اور مستحق شہریوں میں چھ کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔