(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) 16 سالہ فلسطینی نوجوان امجد ابو سلطان کے جسد خاکی کو صہیونی فوج نے قبضے میں لے کر ورثہ کے حوالے کر نے سے انکار کر دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی اسیران کے امور سے متعلق کمیٹی قیدی کلب کی جانب سےمقبوضہ بیت المقدس میں 1 ماہ قبل صہیونی دراندازی کے نتیجے میں فوج کی گولیوں کا نشانہ بننے والے 16 سالہ فلسطینی شہید امجد سلطان کا جسد خاکی قبضے میں لیے جانے کے خلاف صہیونی فوجی عدالت میں دائر کی جانے والے درخواستوں کے جواب میں اسرائیلی عدالت نےشہید کا جسد خاکی ورثہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 سالہ امجد ابو سلطان کے جسد خاکی کو گذشتہ ماہ شہادت کے بعد قابض فوج نے قبضے میں لے لیا تھاجس کے بعد فلسطینی کمیٹی برائے اسیران کی جانب سے متعدد مرتبہ جمع کرائی گئی درخواستوں کے جواب میں صہیونی عدالت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔