(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی تاحال جاری ہے اورمتعدد بے گناہ مرد و خواتین سمیت بچے اسرائیل کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں قائم صہیونی عقوبت خانوں کے حوالے سے عالمی اداروں کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی ہیں اور انہیں بند ہونا چاہیے تاہم قابض حکمران دشمن ممالک کی طاقت کے بلبوتے پر ان جیلوں میں بے گناہ فلسطینیوں کو سال ہہ سال قید رکھتے ہیں اوران کا کہنا ہے کہ "انتظامی حراست” (Administrative detention) کے نام سے جانی جانے والی پالیسی حساس انٹیلی جنس کو ظاہر کیے بغیر مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے لیے ضروری ہے۔
واضح رہے کہ اس پالیسی کے تحت مشتبہ افراد کو ان کے خلاف ثبوت کے بغیر مہینوں یا سالوں تک قید رکھا جا سکتا ہے، جبکہ اسرائیل کی جیلوں میں قیدی کو خاموشی سے بدترین انسانیت سوز سزائیں دے کر اکثر آزادی کے بدلے موت کی نیند سلادیا جاتا ہے۔