(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب نے بتایا کہ مسلسل بھوکے رہنے کی وجہ سے اسیر کے دونوں گردے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ جسم کے دورسرے اہم حصوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی برائے اسیران نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی جیل کے ہسپتال میں اپنی ناجائز حراست کے خلاف قیدی کاید الفصفوص کی جاری بھوک ہڑتال 121 ویں روز میں داخل ہوچکی ہے تاہم چار ماہ سے بغیر خوراک کے صرف پانی پر زندہ رہنے والے فلسطینی قیدی کی خستہ حالت مزید ابتری کی جانب مائل ہو گئی ہے۔
قیدی کلب نے بتایا کہ مسلسل بھوکے رہنے کی وجہ سے اسیر کے دونوں گردے شدید متاثر ہوئے ہیں جبکہ جسم کے دورسرے اہم حصوں نے بھی کام کر نا چھوڑ دیا ہے۔
قیدی کلب نے عالمی اداروں سے اسیر کی رہائی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہکاید الفصفوص نے اسرائیلی جیلوں میں بغیر کسی الزام کے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 121ویں روز بھی کھلی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہےجس کے بعد قیدی کی رہائی میں جاری غفلت کے نتیجے میں اس کی زندگی کو لاحق شدید خدشات حقیقت بن جانے کے امکانات واضح ہیں۔