(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی قیدی صہیونی عقوبت خانوں میں جیل انتظامیہ کی جانب سے بدترین تشدد کا شکار تھا اور کئی مرتبہ اسیر کی جیل سے رہائی کی اپیلیں مسترد کی جا چکی تھیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی جیل سے 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے شہراللد سے تعلق رکھنے والے فلسطینی شہری بشار العیساوی کی رہائی بالآخر عمل میں آگئی۔
بشار العیساوی ایک عرصے سے صہیونی غیر قانونی حراست کی پالیسی کے تحت اسرائیلی عقوبت خانوں میں جیل انتظامیہ کی جانب سے بدترین تشدد کا شکار تھا اور کئی مرتبہ اسیر کی جیل سے رہائی کی اپیلیں مسترد کی جا چکی تھیں تاہم اس مرتبہ بشار العیساوی کی وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر عمل در آمد کے بعد فلسطینی کو رہائی دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی زندانوں میں فلسطینیوں کو انتظامی حراست کی پالیسی کے مطابق گرفتار کر لیا جاتا ہے اور انہیں مدتوں رہائی نہیں دی جاتی۔