(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض انٹیلی جنس نے قیدی کی بلاجواز حراست کو مقدمے میں تبدیل کر کے اسیر کو ایک بڑی مدت کےلیے صہیونی زندانوں میں دھکیلنے کی اعلانیہ سازش تیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں طولکرم سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی علاء العراج جو 95 روز سے اپنی غیر قانونی حراست کو مسترد کر تے ہوئے بھوک ہڑتال کو رہائی تک جاری رکھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور تاحال بھوک ہڑتال پر ہیں کے لیے قابض اسرائیلی ریاست کی فوجی عدالت نےان کے رہائی کےلیے اس اقدام کو نامنظور کیا ہے اور پر فرد جرم عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
صہیونی عدالت نے فلسطینی کے خلاف ایک سیشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہےجس میں قابض انٹیلی جنس نے قیدی کی بلاجواز حراست کو مقدمے میں تبدیل کر کے اسیر کو ایک بڑی مدت کےلیے صہیونی زندانوں میں دھکیلنے کی اعلانیہ سازش تیار کر لی ہے۔