(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی اسلوٹ مار کی کارروائی کے آگے مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں نے فوج کے تشدد کا سامنا کیا اور احتجاجی جلوس نکالا جس میں قابض فوج اور حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے۔
ذرائع سےموصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیو نی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقے مسافر یطا کی کالونی الطوانی میں داخل ہوکر اور کم سے کم 25 فلسطینی شہریوں کی شناخت کے بعد سر عام انہیں تشدد کیا اور دکانوں سے روز مرہ استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش لوٹ لیں۔
صہیونی فوج کی اسلوٹ مار کی کارروائی کے آگے مزاحمت کرنے والے فلسطینیوں نے فوج کے تشدد کا سامنا کیا اور احتجاجی جلوس نکالا جس میں قابض فوج اور حکمرانوں کے خلاف نعرے لگائے۔
صہیونی فوج نے مظاہرین پر قابو پانے کےلیے طاقت کابے دریغ استعمال کرتے ہوئے آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد افراد کو دم گھٹنے کی شکایت کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتالوں تک پہنچادیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔