(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کے ہاتھوں جبری گرفتاری کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہری پر کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے بلا جواز چھاپہ مار کارروائی کے دوران الخليل کے تل الرمیدہ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری معاویہ ابو ھیکل کو اسرائیلی فوج نے ان کے گھرسے تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قابض فوج کے ہاتھوں جبری گرفتاری کا نشانہ بننے والے فلسطینی شہری پر کالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا گیا تھا اور انہیں کس خفیہ صہیونی تفتیشی مر کز منتقل کیا گیا ہے اس حوالے سے بھی صہیونی اداروں کی جانب سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہے۔