(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صدر عباس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مضبوط اقدامات اٹھا کر اسرائیلی قابض حکام کے ساتھ اپنے برتا ؤکے طریقے میں تبدیلی لائےاور فلسطینیوں کو ان کا جائز حق دلوائے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں سابق فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی 17ویں برسی کے موقع پرموجودہ صدر محمود عباس نےاپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ یاسر عرفات کی برسی ایسے وقت میں منائی جا رہی ہےکہ جب فلسطینی قوم پر جدوجہد کی تاریخ کا سب سے مشکل دور ہے۔
محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل صہیونی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کر رہا ہے اور بیت المقدس شہر کے عرب اور اسلام تشخص و کردار کو ختم کر کے تاریخی صورتحال کو بدلنے کیلئے منظم جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، انہوں نےکہا کہ ہمارے لیے اسرائیل کے ساتھ ان معاہدوں پر قائم رہنا مناسب نہیں جن کی صہیونی ریاست خود پابندی نہیں کرتی ۔
صدر عباس نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مضبوط اقدامات اٹھا کر اسرائیلی قابض حکام کے ساتھ اپنے برتا ؤکے طریقے میں تبدیلی لائےاور فلسطینیوں کو ان کا جائز حق دلوائے۔