(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی ریاست کے ساتھ اشتراک میں یہ بحری مشقیں نہر سوئز تک جانے والی اہم سمندری گزر گاہ کے قلب میں کی جارہی ہیں جو 5 روز تک جاری رہیں گی۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرائیل سے تعلقات کو مضبوط بناتے ہوئے امریکہ کی شمولیت سے عرب ریاستوں کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں چاروں ممالک کی سمندری افواج یو ایس ایس پورٹلینڈ مال بردار جہاز کی ضبطی اور تلاش کےلیے مشقوں پر توجہ مرکوزکی گئی ہیں اور یہ مشقیں پانچ روز تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست کے ساتھ اشتراک میں یہ بحری مشقیں نہر سوئز تک جانے والی اہم سمندری گزر گاہ کے قلب میں کی جارہی ہیں، نہر سوئز کو بحرروم اور بحر ہند سے خلیج عدن کے راستے جوڑنے والا بحر احمر پوری دنیا میں آئل کارگو کی نہایت اہم گزر گاہ ہے-