(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ انھیں اسرائیل کی جانب سے چھ فلسطینی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیئے جانےپر تشویش ہے۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے فیصلے پر تشویش کا اظہا رکیا گیا ہے جس میں صیہونی حکام نے چھ فلسطینی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیا گیا ہے ، اقوا م متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کا فیصلہ افسوسناک ہے۔
واضح رہے کہ سات نومبر کو صہیونی ریاست کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے مقبوضہ فلسطین میں کام کرنے والی چھ فلاحی تنظیموں کو دہشتگرد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ چھ گروپ "بین الاقوامی میدان میں خفیہ طور پر کام کرنے والی تنظیموں کے نیٹ ورک کا حصہ تھے”