(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قیدی کلب کے جاری بیان میں فلسطینی اسیر ان کی رہائی کے حوالے سے بتا یا گیاہے کہ عالمی برادری کی کوششیں تاحال رنگ نہ لا سکیں اورصہیونی عدالت نے اپنی غیر قانونی قید سے رہائی کی خاطراحتجاجی بھوک ہڑتال کر نے والے قیدیوں کو ہسپتالوں سے منتقل کر کے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق فلسطینی کمیٹی برائے اسیر قیدی کلب کے جاری بیان کے مطابق صہیونی جیلوں سے رہائی کیلیے 7 فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال تاحال جاری ہے جس کے باعث کاید الفصفوص اور مقداد القواسمی کے جسم کے اہم حصوں نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے اور علاء العراج کی بینائی پر شدید اثرات مرتب ہوئے ہیں اور باقی 4 قیدیوں کی بھی حالتیں انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہیں۔
قیدی کلب کے جاری بیان میں فلسطینی اسیر ان کی رہائی کے حوالے سے بتا یا گیاہے کہ عالمی برادری کی کوششیں تاحال رنگ نہ لا سکیں البتہ صہیونی عدالت نے اپنی غیر قانونی قید سے رہائی کی خاطراحتجاجی بھوک ہڑتال کر نے والے قیدیوں کی منجمد نظر بندی کےفیصلے کو ختم کر کے انہیں صہیونی ہسپتالوں سے منتقل کر کے دوبارہ جیل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی زندانوں میں قید کاید الفصفوص سب سے زیادہ دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں اور انہوں نے 119 روز سے کچھ نہیں کھایا ہے جبکہ مقداد القواسمی 112، علاءالعراج 94 روز، ھشام ابو ھواش 85 روز، عاید الحیرمی 49 روز سےاور لوعی الاشقر 32 روز گزر جانے کے بعد بھی بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔