(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یائر لیپد نے کہا کہ ایک پیغام میں ان کے لیے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک روز سرطان میں مبتلا ہو کر مریں اور کہا کہ "تم میری یا کسی اور شخص کی گولی کا نشانہ بنو گے”۔
اسرائیل کے عبرانی نشریاتی ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ یائر لیپد کو نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات کے ذریعے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ نے اسرائیلی پارلیمنٹ(کینسٹ) میں اپنی جماعت کے ارکان کے اجلاس میں انکشاف کیا کہ انہیں اور ان کی اہلیہ کو پیغامات میں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انہیں ہٹلر اور دنیا کے ناپسندیدہ افراد سے ملایا جارہا ہے۔
یائر لیپد نے کہا کہ ایک پیغام میں ان کے لیے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ ایک روز سرطان میں مبتلا ہو کر مریں اور کہا کہ "تم میری یا کسی اور شخص کی گولی کا نشانہ بنو گے”۔
لپید نے ان پیغامات پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ زیادہ بڑا خطرہ یہ ہے کہ ہم ایسے پر تشدد راستے کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جو ہماری زندگی کے ہر شعبے میں سرائیت کرتا جا رہا ہےاوراگر ہم نے مل کر اس پر روک نہ لگائی تو ہمارا معاشرہ تشدد اور نفرت سے بھر جائے گا۔