(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کو راہ سے گزرنے سے روکااور شناخت کے بعد ان پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری بری طرح زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں جنین اور نابلس کو ملانے والی سڑک پرصہیونی آبادکاروں نےاسرائیلی فوج کی سرپرستی میں راہ گیر فلسطینیوں اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے بھاری فوجی تحفظ کے تحت جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے سلات الظہر کے قریب سڑک بند کر دی اور فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔
صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کو راہ سے گزرنے سے روکااور شناخت کے بعد ان پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری بری طرح زخمی ہوئے جبکہ کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف آباد کاروں کا تشدد معمول کی بات ہو چکی ہے اور اسرائیلی حکام کی جانب سے ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں چلایا جاتا۔