(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل میں قیدفلسطینی کی والدہ نے عالمی برادری سے بیٹے کی غیر قانونی حراست سے رہائی کی کوششوں میں جلدی کی اپیل کی ہےکہ ایسا نہ ہو کہ القواسمی ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ جائے۔
مقبوضہ فلسطین میں قیدیوں کے امور سے متعلق فلسطینی کمیٹی برائے اسیران قیدی کلب کی جانب سے 24 سالہ نوجوان قیدی مقداد القواسمی کی والدہ کی جانب سے عالمی برادری سے بے گناہ بیٹے کی صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت قید سے رہائی کی اپیل کر تے ہوئے کہا ہے کہ القواسمی کی زندگی شدید خطرے میں ہے۔
قیدی کلب ک مطابق مقداد القواسمی کی والدہ نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ القواسمی کسی بھی وقت موت کے منہ میں جا سکتا ہے کیونکہ اس کے جسم سے گوشت بالکل ختم کہ ہوچکا ہے جبکہ جسم ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گیا ہے اور اسے سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ صہیونی جیل میں بیٹے کی غیر قانونی حراست سے رہائی کی کوششوں میں جلدی کی جائے اس سے پہلے کے القواسمی ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ جائے۔