(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن 28 روز گزر جانے کے بعد بھی نہ رک سکا اور وادی میں مسلسل سرچ آپریشن کے نا م پرمحاصرے اورگھر گھر تلاشی کے بہانے نوجوانوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج جارحانہ کارروائیوں کا سلسلہ 11 اکتوبر سے شدت کے ساتھ شروع ہوا تھا تاہم ان کارروائیوں میں اب تک 45 سے زائد بے گناہ کشمیری نو جوانوں کو بے دردی سے شہید کیا جاچکا ہےاور کئی مظلوموں کو خفیہ جیلوں میں بدترین اذیتوں کاسامنا ہے۔
قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن 28 روز گزر جانے کے بعد بھی نہ رک سکا اور وادی میں مسلسل سرچ آپریشن کے نا م پر علاقوں کے محاصرے اورگھر گھر تلاشی کے بہانے نوجوانوں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق ضلع شوپیاں اور راجوری میں بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے جس کے باعث اندرونی اور بیرونی راستوں پر بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔