(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی اس کارروائی کے بعد قابض فوج اور اسرائیلی حکمرانوں کے خلاف شہریوں نے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا اور جیل کے سامنے گرفتار شدگان کی رہائی کےلیےنعرے لگائے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فورسز کی جانب سے پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس کے دمشق گیٹ سے درجنوں فلسطینیوں کو وحشیانہ تشدد کیا گیا جس کے بعد قابض فوج نے شہریوں کو صہیونی گاڑیوں میں ڈال کر حراستی مرکز منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ قابض فوج نے بغیر کسی جرم کے ان فلسطینیوں کو مسجد اقصٰی سے بے دخل کر نےاور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلیے بے گناہوں کو اسلحہ کی بنیاد پر تشدد اور گرفتار کیا۔
صہیونی فوج کی اس کارروائی کے بعد قابض فوج اور اسرائیلی حکمرانوں کے خلاف شہریوں نے بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا اور جیل کے سامنے گرفتار شدگان کی رہائی کےلیےنعرے لگائے ۔