(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاری کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرے میں شریک فلسطینی کوگولی لگنے کے بعد طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینی نوجوان کی آنکھ ضائع ہو گئی۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقہ نابلس کے بیتا گاؤں میں جبل الصبیح کے مقام پراسرائیلی غیر قانونی آباد کاری کےخلاف ہفتہ وارپر امن احتجاج کے دوران صہیونی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ ایک 19 سالہ فائز حمائل کی آنکھ ضائع ہو گئی۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طبی امداد کیلیےنوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم جہاں آپریش کے دوران ڈاکٹرز نے بتایا کہ اسرائیلی گولی کا نشانہ بننے والے فلسطینی نوجوان کی آنکھ ضائع ہو گئی ہے۔