• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علوینہ شاہین

علوینہ شاہین نے کہا کہ فلسطین کے عوام بد ترین صہیونی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں جس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں

اتوار 07-11-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے یوتھ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، علوینہ شاہین
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)  معروف سماجی کارکن اور یوتھ رہنما علوینہ شاہین نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ پوری انسانیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان کی یوتھ کو چاہئیے کہ اس مسئلہ کو اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز معروف سماجی کارکن اور یوتھ رہنما علوینہ شاہین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کی جس میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کر نے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 گفتگو میں شریک شعبہ قانون کے طالب علم نوید سلیمان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان یوتھ کوآرڈی نیٹر قاسم خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

معروف یوتھ رہنما علوینہ شاہین نے کہا کہ فلسطین کے عوام بد ترین صہیونی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں جس پر دل خون کے آنسو روتا ہے، فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی عملی جدوجہدکو سراہتے ہوئے فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو مسئلہ فلسطین سے متعلق آگہی فراہم کرنے کے لئے کالجز، یونیورسٹیز اور دیگر مقامات پر سیمینارز اور کانفرنسز کا انقعاد کیا جائیگا۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے علوینہ شاہد اور نوید سلیمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملک بھر میں فلسطین کاز کی حمایت کے لئے مختلف نوعیت کے پروگرام منعقد کرتی ہےاور نوجوان نسل کو دعوت دیتی ہے  کہ وہ آئیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا حصہ بن کر پاکستان میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کریں جبکہ دنیا کی ظالم اور جابر قوتوں بالخصوص امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک کریں۔

گفتگو کے دوران مستقبل میں مختلف پروگراموں سے متعلق باہمی اتفاق کیا گیااور جدوجہد جاری رکھنے کا عزم بھی کیا گیا۔ڈاکٹر صابر ابو مریم نے دونوں نوجوان رہنماؤں کو فلسطین کا خاص چفیہ رومال بھی تحفہ میں پیش کیا۔

Tags: ڈاکٹر صابر ابو مریمعلوینہ شاہینفلسطین فاؤنڈیشن پاکستانمسئلہ فلسطینیوتھ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.