(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسماعیل ہنیہ نےکہا ہے کہ معصوم بچے کی شہادت نے اسرائیلی قابض ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف آزادی کی جدو جہد کو ہوا دی ہے اور یہ آگ بھڑک کر صہیونی ریاست کے نیست و نابود کر نے والی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں نابلس کے مشرق میں واقع عسکر پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے13 سالہ فلسطینی بچے محمد دعدس کو شہید کیے جانے کے خلاف اسلامی تحریک حماس کی جانب سے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے گھناؤنے جرائم فلسطینی عوام کے خلافاس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ صہیونیہ ریاست کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے۔
تحریک کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نےاپنے بیان میں شہید فلسطینی بچے کے خاندان سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچے کی شہادت نے اسرائیلی قابض ریاست کے ناجائز قبضے کے خلاف آزادی کی جدو جہد کو ہوا دی ہے اور یہ آگ بھڑک کر صہیونی ریاست کے نیست و نابود کر نے والی ہے۔