(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی ممالک کی تنظیموں کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کیلیے شروع کی جانے والی اس مہم کے ذریعے صہیونی ریاست پر عالمی دباؤ بڑھایا جائے گا اور ان سے پر اثر انداز میں قیدیوں کی رہائی کے جلد از جلد اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی اپنے حقوق کے دفاع کے لیےجاری بھوک ہڑتال کر نے والے بے گناہوں کی حمایت میں بین الاقوامی سطح پر قیدیوں کی فوری رہائی کیلیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
یورپی ممالک کی ان تنظیموں کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کیلیے شروع کی جانے والی اس مہم کے ذریعے صہیونی ریاست پر عالمی دباؤ بڑھایا جائے گا اور ان سے پر اثر انداز میں قیدیوں کی رہائی کے جلد از جلد اقدامات کا مطالبہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے عقوبت خانوں میں بے گناہ 7 فلسطینی قیدیوں نے اپنی بلاجواز حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کی تھی جس کے باعث قیدیوں نے گذشتہ 120 دنوں سے سوائے پانی کے کوئی ٹھو س غذا نہیں کھائی ہے اور مسلسل بھوک رہنے کی وجہ سے قیدیوں کی حالت انتہائی نازک ہوچکی ہے۔