• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی حکام کا مقداد القواسمی  کو ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کر نے کا فیصلہ

جمعہ 05-11-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی حکام کا مقداد القواسمی  کو ہسپتال سے دوبارہ جیل منتقل کر نے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی عدالت نے القواسمی کو اس صہیونی جیل میں منتقل کر نے کا فیصلہ کیا ہے جہاں حالیہ برسوں میں کئی سابق فلسطینی قیدی غیر انسانی سلوک کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روزاسرائیلی قابض حکام نے صہیونی غیر قانونی حراست کے خلاف اپنی آزادی کے مطالبے کے لیے 106 دنوں سے احتجاجی بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی مقداد قواسمی کی بغیر کسی الزام یا مقدمے کے انتظامی حراست کو بحال کرتے ہوئے صہیونی کپلن ہسپتال سے دوبارہ جیل  منتقل کر نے کافیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 6 اکتوبر کو ایک اسرائیلی عدالت نے اسیر  کی انتظامی حراست منجمد کرنے کا فیصلہ جاری کیاتھاجس کے بعد فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل کے ہسپتال میں منتقل تھے اور انہیں ان کے والدین سے بھی ملوایا گیا تھا  تاہم القواسمی  نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی اسیری سے  رہائی تک احتجاجی بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے ، صہیونی عدالت نے اسیر کی اذیت میں اضافہ کر نے اور ان کے فیصلے کو توڑنے کے لیے انہیں دوبارہ  اسرائیل کی بد نام  زمانہ رام اللہ جیل میں ڈالنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

24 سالہ القواسمی اسرائیلی جیلوں میں ایک سابق قیدی ہے، اور اس نے کبھی کبھی کسی الزام یا مقدمے کے بغیر مجموعی طور پر چار سال قید کاٹی ہے۔ القواسمی کے ساتھ ساتھ کم از کم مزید چار قیدی دیگر قیدیوں میں کاید الفصفوص، جو 113 دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں، علاء العراج (89 دن)، ھشام ابو ھواش (80 دن) اور ایاد حوریمہ (39 دن) مسلسل انتظامی حراست سے آزادی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھوک ہڑتال پر ہیں۔

Tags: اسرائیلی عدالتبھوک ہڑتالرام اللہ جیلصہیونی حکامصہیونی غیر قانونی حراستمقداد القواسمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.