(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ٹورنٹو میں فلسطینی اسیران کے حق میں مظاہرین نے بے گناہ قیدیوں پر قابض ریاست کی جیلوں میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور بھوک ہڑتالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں قابض ریاست اسرائیل کی جیلوں میں انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت قید7 فلسطینی اسیران کی رہائی کیلیے 3 ماہ سے جاری احتجاجی بھوک ہڑتال کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سماجی اور فلاحی کارکنان سمیت مقامی شہریوں نے مظاہرہ کیا۔
فلسطینی اسیران کے حق میں مظاہرین نے بے گناہ قیدیوں پر قابض ریاست کی جیلوں میں جاری مظالم کے خلاف احتجاج کیا اور فلسطینی بھوک ہڑتالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے میں شریک افراد نے ہاتھوں میں فلسطینی جھنڈے اور اسیران کی تصویروں کے علاوہ پلئے کارڈز اٹھائے ہوئےتھے جس پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نعرے درج تھے۔