(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تمام پاکستانی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں،تاہم امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطینی اور کشمیری عوام پر مظالم کو روکا جا سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گورنر پبجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پیغام اپنے میں اسرائیلی قابض فوجیوں کی فلسطینی نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی حالیہ دنوں کی ویڈیو شیئر کر تے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوج فلسطین میں بد ترین دہشت گردی کر رہی ہے، اسرائیل نے فلسطین میں انسانی حقوق کا نام و نشان بھی ختم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لیے فلسطین اور کشمیر کے مسئلے کا حل لازم ہو چکا ہے، جب تک فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا خطے میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
انہوں نے مسلمانوں کے اتحاد کے حوالے سے مزید کہا کہ تمام پاکستانی فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں،تاہم امت مسلمہ متحد ہو جائے تو فلسطینی اور کشمیری عوام پر مظالم کو روکا جا سکتا ہے، عالم اسلام کو بھی فلسطینی عوام کے ساتھ چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑے ہونا چاہیے۔