(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی سرپرستی میں آبادکاروں نے فلسطینی نمازیوں پر آوازے کسےاور نماز کی ادائیگی میں دشواریاں پیدا کیں جس پر مشتعل ہوکر فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی آباد کاروں پر حملہ کردیا۔
اطلاعات کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں قبلہ اول پر دھاوا بولاگیا اور صہیونی شر پسندوں کے گروپ نے مراکشی دروازے سے مسجد اقصٰی میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
قابض فوج کی سرپرستی میں آبادکاروں نے فلسطینی نمازیوں پر آوازے کسےاور نماز کی ادائیگی میں دشواریاں پیدا کیں جس پر مشتعل ہوکر فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی آباد کاروں پر حملہ کردیا۔
آباد کاروں کی شرانگیزی کے نتیجے میں فلسطینیوں کے ردعمل سے کم سے کم 4 شرپسندزخمی ہوگئےجس پر قابض فوج اور فلسطینیوں میں زبردست تصادم ہوا اور صہیونی فوج کا ساتھ دیتے ہوئے آباد کاروں کے گروہ نے نمازیوں پر لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے تشدد شروع کر دیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینیوں پر قابو پانے کیلیے بدترین آنسو گیس کی شیلنگ کی تاہم قابض فوج نے فلسطینی نوجوانوں کی گرفتاریاں شروع کردیں اور 8 نوجوانوں کو صہیونی حراستی مرکز منتقل کر دیا۔