(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترک عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے کی درخواست کی منظوری کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پوسٹ میں ترکی کے رابطہ گروپ نے ترک پراسیکیوٹر جنرل کے اسرائیلی لیڈرشپ کے خلاف مقدمات کی درخواست کی منظوری کی تصدیق کی ہے۔
عالمی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ترکی کی رابطہ گروپ تنظیم کی جانب سےقابض ریاست اسرائیل میں نہتے فلسطینیوں پر جاری مظالم اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے متاثرہ بچوں اور خواتین کی وکالت کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
ترک عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے کی درخواست کی منظوری کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’فیس بک‘ پوسٹ میں ترکی کے رابطہ گروپ نے ترک پراسیکیوٹر جنرل کے اسرائیلی لیڈرشپ کے خلاف مقدمات کی درخواست کی منظوری کی تصدیق کی ہے۔
فلسطین سے اظہاریکجہتی کرنے والے ترکی کے رابطہ گروپ میں شامل اسرائیل کے مخالف نارملائزیشن مزاحمت گروپ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں نے عدالت کے اس اقدام کا بھر پورخیر مقدم کیا ہےجبکہ ترک میڈیاکی جانب سے بھی اس پیش رفت کو غیرمعمولی کوریج دی گئی ہے۔