(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے فلسطینی نوجوان جس کا نا م حمزہ التاویل بتایا جاتا ہے کوکالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کے شبے میں اغوا کر کے نامعلوم اسرائیلی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔
اطلاعات کےمطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے راس العمودمیں ایک فلسطینی گھر میں داخل ہوکر رہائشیوں پر وحشیانہ تشددکیا اور گھر میں موجود قیمتی اشیا روایتی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے تباہ کردیا۔
اسی اثناء میں فلسطینی شہری کے 16 سالہ بیٹے جس کا نا م حمزہ التاویل بتایا جاتا ہے کوکالعدم تنظیم کے سہولت کار ہونے کے شبے میں اغوا کر کے نامعلوم اسرائیلی تفتیشی مرکز منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ قابض اسرائیلی فوجی آئے روز فلسطینی رہائشی علاقوں پر دھاوا بول کر گھروں کی تلاشی کے بہانے علاقہ مکینوں کو تشدد کرتے ہیں اور فوجی گاڑیوں میں ڈال کر صہیونی تفتیشی مراکز میں شبے کی بنیاد پر مہینوں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔