(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شاہر پاریٹس مستقبل میں بھی صہیونی جارحیت کا حصہ نہیں بننا چاہتیں، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے غزہ میں لاکھوں لوگوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے بعد فوج میں شامل ہونے سے انکار کیاہے۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست کی اسرائیلی خاتون شاہر پاریٹس کو صہیونی فوج میں شمولیت سے انکار پر تیسری مرتبہ پھر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اس انکار پر اسرائیلی فوج نے انہیں ایک بار پھر 18 دن کے لیے جیل منتقل کر دیا ہے۔
شاہر پاریٹس کے مطابق ان کے فوج میں بھرتی نہ ہونے کی وجہ اسرائیل کی فلسطینیوں پر مسلسل جاری بربریت ہے جس کا عملی ثبوت وہ آئے دن دیکھا کر تی ہیں جبکہ ماہ مئی میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی کھلی جارحیت کے بعد شاہر پاریٹس مستقبل میں بھی صہیونی جارحیت کا حصہ نہیں بننا چاہتیں، انہوں نے کہا ہے کہ میں نے غزہ میں لاکھوں لوگوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے بعد فوج میں شامل ہونے سے انکار کیاہے ۔
واضح رہے کہ زیادہ تر اسرائیلی کم از کم 2 سال تک فوجی خدمات انجام دیتے ہیں تاہم ہر سال مختصر تعداد بھرتی کی مخالفت کرنے کے لیے نظریاتی مؤقف اختیار کرتی ہے اور انہیں فوجی جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔