(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے راہ گیروں اور اپنے کام پر جانے والے افراد کی فلسطینی شناخت کے بعد انہیں گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں قابض صہیونی فوج کی چھاپہ مار پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی شہری تشدد کا نشانہ بنائے جا چکے ہیں جبکہ الخلیل میں درجنوں فلسطینیوں کو گرفتاری کے بعد صہیونی زندانوں میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
صہیونی فوج نےعلی الصبح الخلیل میں فلسطینیوں کے گھروں میں داخل ہوکر روائیتی توڑ پھوڑ کر تے ہوئے املاک کو نقصان پہناچایااور بلا جواز وحشیانہ تشدد کر تے ہوئے ابو کنافہ، سائب المختار، الاالمنقب سمیت 8 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ مٖافاتی علاقے سے 10 سے زائد فلسطینیوں کے حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔