• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اعلان بالفور فلسطینیوں سے برطانیہ کی بڑی خیانت تھی۔ میجر (ر) قمر، مطلوب اعوان قادری

اعلان بالفور برطانیہ کی طرف سے صادر ہوا اور در حقیقت فلسطین کے عوام کے خلاف بہت بڑا دھوکہ اور سازش تھا

پیر 01-11-2021
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اعلان بالفور فلسطینیوں سے برطانیہ کی بڑی خیانت تھی۔ میجر (ر) قمر، مطلوب اعوان قادری
0
SHARES
0
VIEWS

سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس اور آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری نے کہا ہے کہ دو نومبر ۱۹۱۷ تاریخ کا سیاہ دن ہے جس دن فلسطین کے عوام کے ساتھ سب سے بڑی خیانت اعلان بالفور کی صورت میں سامنے آئی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم سے ملاقات کے دوران کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ فلسطین پر قبضے اور اس اقدام کے پس پردہ عوامل میں اعلان بالفور جو برطانیہ کی طرف سے صادر ہوا اور در حقیقت فلسطین کے عوام کے خلاف بہت بڑا دھوکہ اور سازش تھا۔ برطانیہ اور یہودیوں کے گٹھ جوڑکی وجہ سے یہ اعلامیہ سرزمین فلسطین پر یہودیوں کے آباد ہونے کا موجب بنا اور اس وقت سے لیکر آج تک اس منحوس معاہدے کے نتائج ملت  فلسطین  بھگت رہی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ اس اعلامیہ کو سو سال ہو چکے ہیں اور فلسطین کے عوام سو سال سے صہیونی مظالم کا شکار ہیں۔ برطانیہ کی استعماری اور مجرم حکومت کو چاہیے کہ اس معاہدے کے جاری کرنے پر معافی مانگے۔

اس موقع پر رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ نومبر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے آگہی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے تا کہ عالمی طاقتوں کے سیاہ کرتوت سے پردہ ہٹایا جائے، انہوں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر معروف سماجی رہنما عابد علی اقوام فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ورکنگ کمیٹی کے رکن قاسم خان بھی موجود تھے۔

Tags: اعلان بالفورمطلوب اعوان قادریمیجر (ر) قمر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.