(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل سے رہائی کے بعد فلسطینی اسیر کے خاندان نے عید محمد عبدالرحیم کو خوشی سے گلے لگا لیا تاہم 20 برس کے طویل عرصے میں عید محمد عبدالرحیم کے والدین ان سے ملاقات کی خواہش لیے دار فانی سے کوچ کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کےعلاقے نابلس کے ایک قصبے العودلہ سے تعلق رکھنے والے عید محمد عبدالرحیم فلسطینی قیدی کو غاصب اسرائیلی عدالت کی جانب سے 20 سال کی پر تشدد حراست کے بعد رہا کر دیا گیا۔
صہیونی جیل سے رہائی کے بعد فلسطینی اسیر کے خاندان نے عید محمد عبدالرحیم کو خوشی سے گلے لگا لیا تاہم 20 برس کے طویل عرصے میں عید محمد عبدالرحیم کے والدین ان سے ملاقات کی خواہش لیے دار فانی سے کوچ کر گئے۔
صہیونی قید سے رہائی کے وقت اسیر نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ فلسطیوں کو انسانیت سوز تشدد کر کے نا کردہ جرائم کی سزائیں دیتی ہے اور کئی کئی دن خوراک کی فراہمی سے محروم رکھتی ہے۔