(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کاید الفصفوص کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بھوک ہڑتال کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد صہیونی عدالت نے انتظامی حراست کے فیصلے کو منجمد کردیا تھا تاہم رہائی نہیں دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی جیل کے قیدی کاید الفصفوص کی اپنی غیر قانونی حراست کے خلاف جاری بھوک ہڑتال کے 108 ویں روز صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے اسیر کی رہائی کے بجائے اسکی حراستی مدت میں غیر معینہ اضافہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ کاید الفصفوص کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت بھوک ہڑتال کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد صہیونی عدالت نے انتظامی حراست کے فیصلے کو منجمد کردیا تھا تاہم رہائی نہیں دی گئی تھی۔
صہیونی عدالت کے اس فیصلے کے باعث اسیر نے اپنی احتجاجی بھوک ہڑ تال کو رہائی تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔