(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) حماس کی جانب سےبیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی کمیونٹی کے تحفظ اوراسرائیلی دُشمن کے لیے جاسوسی کی آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے عدالتیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہیں گی۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف برسر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے فوجی ونگ القسام بریگیڈکی جانب سے غزہ میں ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کے سہولت کار کی حیثیت سے کام کر نے والے فلسطینیوں کی مخبری کے الزام میں گرفتار افراد میں سے چھ کو سزائے موت کا حکم جبکہ باقیوں کو قید با مشقت اور عمر قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ان میں سے ایک ملزم کو ثبوت ناکافی ہونے کی صورت میں بری کردیا گیا۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی رشوت اور مراعات کے لالچ میں اور اکثر غربت کے ہاتھوں مجبور فلسطینی اسرائیل کو مزاحمت کاروں کے خلاف مدد فراہم کر نےجیسے جرائم میں ملوث ہو جاتے ہیں ۔