• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یورپی یونین کامقبوضہ علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں کوفوری روکنےکا اسرائیل کو انتباہ

جمعہ 29-10-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
یورپی یونین کامقبوضہ علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں کوفوری روکنےکا اسرائیل کو انتباہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یورپی یونین نے کہاہے کہ ”ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی توسیع کی اسرائیلی پالیسیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں، اس سے جہاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے وہیں دو ریاستی حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔”

عالمی ذرائع ابلاغ  کے مطابق اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے میں  صہیونی  آباد کاروں کے لیے تین ہزار مکانات کی تعمیر کی مخالفت کر تے ہوئے جرمنی اور یورپ کے دیگر گیارہ ممالک نے 28 اکتوبر جمعرات کے روز اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے پر یہودی آباد کاروں کے لیے بستیوں کی تعمیر کے اپنے منصوبے کو روک دے۔

اس حوالے سے بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، ہالینڈ، ناروے، پولینڈ، اسپین اور سویڈن کی وزارت خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے، جس میں فلسطین کے تمام مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے تعمیراتی کاموں کی مخالفت کی گئی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیاہے کہ ”ہم مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی توسیع کی اسرائیلی پالیسیوں کی اپنی سخت مخالفت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس سے جہاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے وہیں اس سے دو ریاستی حل کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔”

واضح رہے کہ اسرائیل کے مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاری کے اقدام پر   جرمنی سمیت بارہ یورپی ممالک نےتشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکانے پہلے ہی اس منصوبے پر عمل درآمد کی صورت میں اسرائیل سے تعاون نہ کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

Tags: اسرائیلانتباہبین الاقوامی قانونمقبوضہ مغربی کنارہیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.