(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) یائر لیپد اس وقت اسرائیل کے وزیر خارجہ ہیں اور آنے والے دنوں میں اقتدار کی باری سے متعلق طے پائے گئے معاہدے کی رُو سے انہیں اگست 2023ء میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق قابض ریاست اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نےایک بند کمرہ خفیہ اجلاس میں وزیر خارجہ یائر لیپد کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگست 2023ء میں یائر لیپدکے وزیر اعظم بننے سے قبل ہی موجودہ حکومت ختم ہو جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ "میرے اندازے کے مطابق اگلی باری نہیں آ سکے گی اور بجٹ کی منظوری سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر اس بات کا بڑا امکان ہے کہ حکومت تحلیل کر دی جائےگی”۔
واضح رہے کہ یائر لیپد اس وقت اسرائیل کے وزیر خارجہ ہیںاور آنے والے دنوں میں اقتدار کی باری سے متعلق طے پائے گئے معاہدے کی رُو سے انہیں اگست 2023ء میں وزارت عظمی کا منصب سنبھالنا ہے۔