(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض بھارتی فوج کا راجوری کے اضلاع میں رواں ماہ کی 11 تاریخ سے آپریشن جاری ہے اورمسلسل 19ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کےنہ رکنے والے سلسلے میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“( این آئی اے)نے مختلف علاقوں سے بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کے بعد گرفتارکر لیا
این آئی اے کے اہلکاروں نے جموں کے علاقوں مینڈھر اور کشتواڑ میں چار نوجوانوں کوچھاپوں کے دوران وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیاجبکہ سرینگر کے علاقے لاسان میں عامر احمد نامی کشمیری نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا۔
واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج کا راجوری کے اضلاع میں رواں ماہ کی 11 تاریخ سے آپریشن جاری ہے اورمسلسل 19ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔