(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقررین نے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ضیا مصطفی کے قتل میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کیخلاف کاروائی کرےاورسفارتی ذرائع سےمیت کو واپس منگوا کر لواحقین کے حوالے کرنے کےفوری اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تحریک پاسبان حریت کی جانب سے بھارت کی جیل میں گزشتہ 18برس سے قید آزاد کشمیر کے نوجوان ضیا مصطفی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
مظاہرین نے ضیا مصطفی شہید کی تصاویر والے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے بھارتی فوجیوں کی طرف سے کشمیری نوجوان کے جعلی مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کا سخت نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ۔
مظاہرے کے شرکا میں وزیر بلدیات آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمداور پاسبان حریت کے چیئرمین عزیر احمد غزالی اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے کوٹ بھلوال جیل جموںمیں غیر قانونی طورپر نظربند آزاد کشمیرکے نوجوان ضیا مصطفیٰ کاماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کیلئے ایک کھلا چیلنج ہے۔
مقررین نے اقوام متحدہ اور حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ضیا مصطفی کے قتل میں ملوث بھارتی فوجی اہلکاروں کیخلاف کاروائی کرےاور ضیا مصطفیٰ کی میت سفارتی ذرائع سے واپس منگوا کر لواحقین کے حوالے کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔